لاہورمیں بارش کا امکان

لاہورمیں بارش کا امکان

آج لاہورسمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش متوقع ہے

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور(لیڈی رپورٹر) محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم کشمیر ،جنوبی پنجاب ، بالائی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ پنجاب میں لاہور، ملتان،رحیم یارخان ، بہاولپور،بہاولنگر اورڈی جی خان ، خطۂ پوٹھوہار، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات اور فیصل آباد میں چند مقامات پر تیزہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ جمعہ کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 46،دالبندین45،شہید بینظیر آباد، دادو ،سبی 44،تربت43،سکھر،موہنجوداڑو42،مٹھی40، بہاولپور ،بنوں 39،ڈیرہ غازیخان،ڈیرہ اسماعیل خان،حیدرآباد38، ملتان، ساہیوال ، پشاور،ٹھٹھہ37،کراچی،کوئٹہ ، گلگت 36،فیصل آباد،گوادر35، چترال ،سیدوشریف34،مظفرآباد، قلات33،سرگودھا، اٹک،دیر، گڑھی دوپٹہ32، لاہور،سکردو،جموں31، اسلام آباد30، جہلم 28، ایبٹ آباد،استور27، راولاکوٹ23، مالم جبہ21، مری20 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں