نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں کوروناکےمزید 3582 کیس رپورٹ،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 277 ہوگئی
  • بریکنگ :- ملک میں کوروناکےایکٹوکیسزکی تعداد 75 ہزار 373 ہے
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 67 اموات
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 23 ہزار 529 ہوگئی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں کوروناکے 1355 مریض صحت یاب،این سی اوسی
  • بریکنگ :- کوروناسےصحت یاب افرادکی مجموعی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 375 ہوگئی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےکےدوران 49 ہزار 798 کوروناٹیسٹ کیےگئے
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں ایک کروڑ 61 لاکھ 58 ہزار 330 کوروناٹیسٹ کیےجاچکے
  • بریکنگ :- کوروناسےمتاثر 3398 مریضوں کی حالت تشویشناک،این سی اوسی
  • بریکنگ :- پنجاب 3 لاکھ 58 ہزار 387،سندھ میں 3 لاکھ 87 ہزار 261 کیسز
  • بریکنگ :- اسلام آباد 88 ہزار 344،گلگت بلتستان میں 8 ہزار 318 کیسز
  • بریکنگ :- آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 25 ہزار 34 ہوگئی،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 7.19 فیصدرہی،این سی اوسی
  • بریکنگ :- خیبرپختونخواایک لاکھ 45 ہزار 306،بلوچستان میں 30 ہزار 627 کیس رپورٹ
Coronavirus Updates

تمام اپوزیشن جماعتوں سے ملکر بجٹ منظور نہیں ہونے دینگے، شہباز شریف

تمام اپوزیشن جماعتوں سے ملکر بجٹ منظور نہیں ہونے دینگے، شہباز شریف

دنیا اخبار

اعدادوشمار کے گورکھ دھندے کو معاشی ماہرین کی مشاورت سے عوام کے سامنے لائیں:نواز کی اپوزیشن لیڈر کو ہدایت آزاد کشمیر کے عوام پھر اعتماد کا اظہار کرینگے ، فاروق حیدر سے گفتگو،حکومت منی بجٹ کے جھٹکے دیتی رہے گی ، احسن اقبال

اسلام آباد ، لاہور ( سیاسی رپورٹر ،اپنے سیاسی رپورٹر سے )مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں بجٹ کو عوام دشمن قرار دیدیا، لیگی ذرائع کے مطابق شہبازشریف سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران پارٹی قائد نے ہدایت کی کہ جو بجٹ عوام کے حق میں نہیں اس کو منظور ہونے سے روکا جائے ، پارٹی قائد کاکہناتھاکہ وفاقی اور پنجاب کے بجٹ پر عوام کوحقائق سے آگاہ کریں اور عوام کو بتائیں کہ حکومت نے وفاقی بجٹ میں ایک مرتبہ پھر ان سے ہاتھ کر دیا ، ان کاکہناتھاکہ حکومت کے اعدادوشمار کے گورکھ دھندے کو معاشی ماہرین کی مشاورت سے عوام کے سامنے لائیں، شہبازشریف نے یقین دہانی کروائی کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو ساتھ ملا کر حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے ۔ادھر مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) پر ایک بار پھر اپنے اعتماد کا اظہار کریں گے ، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اور ان کی ٹیم نے کورونا وبا سے عوام کو بچانے کے جس محنت اور جذبے سے کام کیا، وہ لائق تحسین ہے ۔ شہبازشریف فاروق حیدر نے ملاقات کی ۔اس موقع پر شہباز شریف نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں آزاد جموں و کشمیر اور وہاں کے عوام کی ترقی کے لئے کاوشوں کو سراہا ، فاروق حیدر نے انتخابات میں پارٹی امیدواروں سے متعلق امور پر بھی پارٹی صدر سے تبادلہ خیال کیا۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای ووٹنگ سے پی ٹی آئی آئندہ انتخابات کو بھی چوری کرنا چاہتی ہے ۔اوورسیز پاکستانیوں کے نمائندے یا انتخابات میں نشستیں مخصوص کی جا سکتی ہیں۔یہ 8 الیکشن ہار چکے ہیں اور انہیں پتہ ہے کہ ان کا جنازہ نکلنے والا ہے اسی لئے وہ چور دروازہ تلاش کر رہے ہیں ۔بھارتی جاسوس کی پٹیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے ۔ ہم اس قانون کو کسی صورت ماننے تیار نہیں ہے ۔ الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے وہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر منصفانہ انتخابات کے لئے کاوشیں کرے ورنہ سول وار جیسی صورتحال ہو سکتی ہے ۔پی ٹی آئی ایک سیاسی لاش ہے ۔عمران نیازی ذلت والی قانون سازی کے ذمہ دار ہیں۔ یہ بددیانت حکومت ہے ، اگر یہ حکومت سنجیدہ ہے تو وہ اپنی تجاویز الیکشن کمیشن کو بھیجے تو وہاں اتفاق رائے کے بعد اس پر ہم قانون پاس کروائیں گے ۔یہ حکومت جن حالات میں پھنس چکی ہے ، انتخابی قوانین منظور کرنے کی عجلت سے لگتا ہے کہ عمران خان شاید خود ہی اسمبلیاں توڑ کر انتخابات کروا دیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement