سرگودھا:قیدی سے 10لاکھ اور پلاٹ لیکرسہولیات فراہم

سرگودھا:قیدی سے 10لاکھ اور پلاٹ لیکرسہولیات فراہم

سابق میئر نویدکو قبضہ کے الزام میں جیل بھیجا گیا،سپرنٹنڈنٹ و دیگر کیخلاف مقدمہ

لاہور(اکنامک رپورٹر)سرگودھامیں قیدی سے 10 لاکھ روپے اور پلاٹ لیکر اسے جیل میں سہولیات فراہم کردی گئیں ، جس پر سپرنٹنڈنٹ جیل سرگودھا جاوید اقبال کچھی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل عمران بٹ، ڈسپنسر ثمر عباس، اردلی شان علی سمیت 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور اینٹی کرپشن نے سپرنٹنڈنٹ جاوید اقبال کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی 4 افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سابق میئر سرگودھا نوید اسلم کیخلاف سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے اور سرکاری زمین پر قبضہ کا مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا گیا اور ملزم کو 18 نومبر کو ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا بھیجا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں