جون کے بعداحساس رجسٹریشن ڈیسک کھل جائینگے ،ثانیہ نشتر

جون کے بعداحساس رجسٹریشن  ڈیسک کھل جائینگے ،ثانیہ نشتر

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے احساس رجسٹریشن ڈیسک عارضی طور پر ملک بھر میں بند ہیں

اسلام آباد(اے پی پی) جن افراد کو 8171 سے رجسٹریشن ڈیسک پر جانے کیلئے جواب موصول ہوئے ہیں وہ 30 جون 2021 کے بعد ڈیسک دوبارہ کھلنے پر احساس میں اپنا اندراج کرائیں گے ۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ احساس نے رجسٹریشن کیلئے کوئی آن لائن طریقہ کار متعارف نہیں کرایا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے دوسری احساس ای کچہری کے انعقاد کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کیا ، ان کے ساتھ احساس ٹیم بھی تھی۔ عوام سے رابطہ قائم کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملک بھر سے براہ راست کال کرنے والوں کے سوالات کے جوابات دئیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں