ڈاکے: پتوکی میں دوران واردات خاتون سے زیادتی

 ڈاکے: پتوکی میں دوران واردات خاتون سے زیادتی

میاں بیوی شاپنگ کیلئے نکلے تھے ، ڈاکونقدی زیورات لوٹ کر کھیت میں لے گئے ، آصف 7لاکھ 29ہزار، زاہد5لاکھ 45ہزار،عدیل کے گھر 4لاکھ 35ہزار کی ڈکیتی

لاہور،قصور(سپیشل کرائم رپورٹر ،نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوئوں نے لاکھوں کی نقدی و زیورات چھین لئے جبکہ پتوکی میں دوران واردات خاوند کے سامنے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا،تفصیلات کے مطابق پتوکی کا رہائشی ندیم اپنی اہلیہ کے ہمراہ عید کی شاپنگ کر کے رات ساڑھے دس بجے اپنے گھر واپس جارہا تھا کہ جمشیر چک نمبر24 کے نزدیک ڈاکوئوں نے روک کر 10ہزار روپے ، زیورات چھین لئے اور دونوں کو کھیت میں لے گئے اور اسلحے کے زور پر خاوند کے سامنے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنادیا، پتوکی صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ادھر ڈاکوئوں نے لاہور کے علاقہ اچھرہ میں اکرم اور اہل خانہ سے 5 لاکھ 33 ہزار ، نشتر کالونی میں امجد علی اور اہل خانہ سے 6لاکھ 40 ہزار ، فیصل ٹائون میں عدیل کے گھر سے 4لاکھ 35 ہزار ، برکی میں ارشد کے گھر سے 3لاکھ60 ہزار ، مانگا منڈی میں آصف کے گھر سے 7 لاکھ29ہزار ،ساندہ میں زاہد کے گھر سے 5لاکھ45 ہزار ، گڑھی شاہو میں غضنفر علی کے گھر سے 5لاکھ، ملت پارک میں مبشر سے 4 لاکھ 35ہزار ،کاہنہ میں دائوود سے 6 لاکھ25ہزار ،شاہدرہ میں نعمان سے 22ہزار کی نقدی ،زیورات اور دیگر سامان چھین لیا، گلبرگ، ڈیفنس، لاری اڈا، قلعہ گجر سنگھ ،فیکٹری ایریا ،ہنجروال سے گاڑیاں ،لٹن روڈ ،شیراکوٹ ،ٹائون شپ،رائے ونڈ، مصری شاہ، اچھرہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں