سعودی حکومت کا آج سے عمرہ اجازت نامے جاری کرنیکا اعلان

  سعودی حکومت کا آج سے عمرہ  اجازت نامے جاری کرنیکا اعلان

سعودی حکومت نے آج سے عمرے کیلئے اجازت نامے جاری کرنے کا اعلان کردیا

لاہور ( نیوز رپورٹر ) عمرہ پرمٹ اعتمرنا اور توکلنا ایپ سے جاری ہوں گے ۔ سعودی وزیر حج و عمرہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرے کیلئے اجازت نامے اتوار سے جاری ہوں گے تاہم عمرہ زائرین کو کورونا سے متعلق ایس اوپیزپرعمل کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج سے یومیہ 20ہزارعمرہ زائرین کواجازت نامے جاری ہوں گے ، غیرملکی اورسعودی شہری عمرہ پرمٹ حاصل کر سکیں گے ۔سعودی وزیر نے واضح کیا کہ عمرہ کے پرمٹ صرف ان لوگوں کو جاری کیے جائیں گے جنہوں نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا رکھی ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں