مصطفی ٹائون،شمالی چھائونی میں چور گھروں کا صفایا کرگئے

مصطفی ٹائون،شمالی چھائونی میں چور گھروں کا صفایا کرگئے

گلشن راوی،ہربنس پورہ،شالیمار،مغلپورہ میں ڈاکو ئوں نے لاکھوں لوٹ لئے

لاہور(خبر نگار سے )ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔مصطفی ٹاؤن میں چور ریحان کے گھر سے 4 لاکھ کی نقدی و زیورات، شمالی چھاؤنی میں مظفر کے گھر کے تالے توڑ کر 5 لاکھ کی نقدی ، گھڑیاں اور طلائی زیوارت چرا لے گئے ۔ ڈاکوئوں نے گارڈن ٹاؤن میں منیر حسن کی فیملی کو یرغمال بنا کر 5 لاکھ 10 ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور موبائل فون،گلشن راوی میں مشتاق کی فیملی سے 1لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون ، ہربنس پورہ میں اسماعیل کی فیملی سے 2 لا کھ 20 ہزار کے طلائی زیورات ،نقد ی اور موبائل فون، شالیمار میں رفیق اور اسکی فیملی سے 2لاکھ 50ہزار کی نقدی اور طلائی زیورات ، کاہنہ میں اسحاق کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر 1 لا کھ روپے اور موبائل فون ،مغلپورہ میں امجد سے 40 ہزار نقدی اور موبائل فون ، گلبرگ کے علاقے مدینہ کالونی سے 12 سالہ بچے سے موٹر سائیکل نمبر ایل ای ڈبلیو 7497 چھین لی۔ کوٹ لکھپت میں اجمل سے 20ہزار روپے اورموبائل فون، فیصل ٹاؤن میں امین سے 15ہزار روپے اورموبائل فون چھین لیا گیا ۔ علاوہ ازیں برکی سے راشد ، فیصل ٹاؤن سے عاطف اور مانگا منڈی سے فہیم کی گاڑیاں جبکہ قلعہ گجر سنگھ سے فرحان ، نولکھا سے عاشق ، گلبرگ سے مستنصر ، مستی گیٹ سے افتخار اور بادامی باغ سے ستار کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں