لوہے اورسکریپ کی قیمتوں میں اضافہ تعمیراتی سریا 5ہزارروپے ٹن مہنگا
خام لوہا مہنگا ہونے سے تعمیراتی سریا بھی مہنگا ہوگیا، ڈالر کی قدر میں اضافے اور عالمی منڈی میں لوہے کے دام بڑھنے سے مقامی مارکیٹ بھی متاثر ہوکررہ گئی
لاہور(اکنامک رپورٹرسے )خام لوہا مہنگا ہونے سے تعمیراتی سریا بھی مہنگا ہوگیا، ڈالر کی قدر میں اضافے اور عالمی منڈی میں لوہے کے دام بڑھنے سے مقامی مارکیٹ بھی متاثر ہوکررہ گئی۔ معلوم ہواہے کہ خام لوہا مہنگا ہونے کے باعث لوکل تعمیراتی سریے کی قیمت 1لاکھ55ہزار روپے ٹن سے بڑھ کر 1لاکھ60 ہزار روپے فی ٹن ہوگئی ـ۔ سکریپ کے دام بھی 5 ہزار روپے فی ٹن تک بڑھ گئے ، قیمت 1 لاکھ5 ہزار روپے سے بڑھ کر1 لاکھ10 ہزار روپے ٹن ہوگئی ہے ۔ ـ آئرن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر عامر صدیق نے بتایا کہ عالمی منڈی میں لوہا مہنگا ہورہا ہے اور ساتھ ہی ڈالر بھی متاثر کررہا ہے ۔ مقامی خام لوہا 30 فیصد جبکہ بیرون ممالک سے 70 فیصد استعمال ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ سریا 1 لاکھ60 ہزار روپے ٹن سے 1لاکھ80 ہزار روپے ٹن تک پہنچ چکا ہے ۔ ـ قیمتیں بڑھنے سے خریداروں کیساتھ آڑھتی بھی پریشان ہیں ـ ۔