لاہورسمیت پنجاب کے چند مقامات پربارش کی پیش گوئی

 لاہورسمیت پنجاب کے چند مقامات پربارش کی پیش گوئی

لاہورسمیت پنجاب کے چندمقامات پر تیزہوائوں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکا ن ہے

لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہورسمیت پنجاب کے چندمقامات پر تیزہوائوں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکا ن ہے جب کہ پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ ٔپوٹھوہار، گو جر ا نو الہ، سیالکوٹ اورنارووال میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ،کشمیر،گلگت بلتستان ،اسلام آباد میں شام/رات میں بارش کا امکان ہے ۔خیبرپختونخوا،سندھ ، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں