شکرگڑھ، پولیس کا چھاپہ نوجوان کو گولی ماردی

شکرگڑھ، پولیس کا چھاپہ  نوجوان کو گولی ماردی

تھانہ سٹی پولیس نے مشکوک ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا اور فائرنگ کرکے نوجوان کو شدید زخمی کردیا

شکرگڑھ(تحصیل رپورٹر) جسے تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کردیا محلہ اقبال پورہ کے وقاص انور کے ورثا کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کی پارٹی نے رات ساڑھے بارہ بجے چھاپہ مارا اور مزاحمت پر پولیس نے وقاص انور کو 2 گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا، جسے زخمی حالت میں تحصیل ہسپتال لایا گیا، جہاں سے میو ہسپتال لاہور منتقل کردیا، ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس نے تلخ کلامی پروقاص کو فائرنگ کر کے زخمی کیا ،جبکہ ڈی ایس پی سرکل ملک خلیل کا موقف ہے کہ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے گئی لیکن نوجوان گھر پر موجود نہیں تھا پولیس کی جانب سے فائرنگ کرکے زخمی کرنے کا الزام بے بنیاد ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں