چیف جسٹس پر فخر

چیف جسٹس پر فخر

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہمیں اپنی سپریم کورٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان پر فخر ہے

اسلام آباد(اے پی پی ) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہمیں اپنی سپریم کورٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان پر فخر ہے ، ہماری عدالتیں انسانی حقوق کے نفاذ کے نئے معیارات قائم کر رہی ہیں، جبکہ ہمارے ہمسایہ ملک کی عدالتیں نفرت پھیلانے والوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار قانون دان و صحافی کی اس ٹویٹ کے جواب میں کیا جس میں کہا گیا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان نے ایک ماہ کے اندر کرک میں ہندو مندر کو نذر آتش کرنے میں ملوث ملزمان سے 3کروڑ 30لاکھ روپے کی وصولی کا حکم دیا ہے ، چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ اقلیتی ہندو برادری اپنا مندر دوبارہ تعمیر کروا سکتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں