شوکت ترین کی بطور وزیرخزانہ مدت ختم

شوکت ترین کی بطور  وزیرخزانہ مدت ختم

شوکت ترین کی بطور وزیرخزانہ مدت ختم ہو گئی ہے

اسلام آباد (دنیا نیوز)وفاقی حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو مشیر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان جلد شوکت ترین کی بطور مشیر تعیناتی کی منظوری دینگے ، اسحاق ڈار کی سیٹ پر الیکشنز ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق نہ ہونے کیوجہ سے شوکت ترین سینیٹر نہ بن سکے ۔ وفاقی حکومت نے اسحاق ڈار کی نشست پر سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے ۔آج سے شوکت ترین سے وفاقی وزیر کا عہدہ واپس وزیراعظم کے پاس چلا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین مشیر بننے کے بعد مختلف اہم کمیٹیوں کی سربراہی بھی نہیں کر سکیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں