لاہور، کرتارپور ریلوے ٹریک بحالی ٹرین چلانے کافیصلہ،سروے مکمل

لاہور، کرتارپور ریلوے ٹریک بحالی  ٹرین چلانے کافیصلہ،سروے مکمل

لاہور سے کرتارپور ریلوے سٹیشنوں کے درمیان ٹریک بحالی اور ٹرین چلانے کافیصلہ ، سروے مکمل کرلیا گیا

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور نے افسروں کے ہمراہ کرتارپور ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔ ریلوے افسروں نے دور ے کے دوران لاہور ریلوے سٹیشن سے کرتارپور ٹریک ،ریلوے سٹیشن سمیت لیول کراسنگز کی اپ گریڈیشن کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈی ایس ریلوے لاہور نے کرتار پور ریلوے سٹیشن پر پلانٹ فار پاکستان شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔ علاوہ ازیں ڈی ایس ریلوے نے نارووال ریلوے سٹیشن کے دورے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نارووال ریلوے سٹیشن کو کمرشل مقاصد کیلئے استعمال کریں گے اور سٹیٹ آف دی آرٹ سٹیشن بلڈنگ کا کمرشل استحصال نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے سکھوں کے گور و دوارے کا بھی دورہ کیا اور یاتریوں کیلئے گور و دوارے میں دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن افسر شاہد رضا، ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر ون رانا سخاوت علی، ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر ٹو واصف اکرام اور اسسٹنٹ سگنل انجینئر قیصر خان بھی ہمراہ تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں