مہنگائی:ن لیگی ارکان اسمبلی کا روٹیاں ، سبزیاں اٹھا کر مظاہرہ

مہنگائی:ن لیگی ارکان اسمبلی کا روٹیاں ، سبزیاں اٹھا کر مظاہرہ

مرزا جاوید سائیکل پر پنجاب اسمبلی پہنچے ،راحیلہ حکمرانوں کیلئے چوڑیاں اٹھالائیں

لاہور(اپنے سیاسی رپورٹر سے ، سیاسی رپورٹرسے ،سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کے باہر مہنگائی کے خلاف بھر پوراحتجاج کیا ، لیگی ارکان اسمبلی گھر سے ہنڈیا، خشک روٹیاں ، ڈوئیاں اورچمچے بھی اٹھالائے ،لیگی رکن مرزا جاوید احتجاجا ً سائیکل پر پنجاب اسمبلی پہنچے ، راحیلہ خادم حسین حکمرانوں کیلئے چوڑیاں اٹھا لائیں، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور ارکان اسمبلی نے اسمبلی کے باہر مہنگائی کے خلاف میدان لگالیا ، گلے میں ر وٹیاں ڈال کر احتجاج کیا گیا،عظمیٰ بخاری ،حنا پرویز بٹ اوردیگر ہانڈیاں ، چمچے اورڈوئیاں اٹھاکر احتجاج کرتی رہیں ،مرزا جاوید نے کہامہنگائی نے عوام کو سائیکل چلانے پر مجبور کردیا،عمران خان خود کہتے تھے کہ سائیکل پر پارلیمنٹ جائوں گا وہ تو نہ جا سکے لیکن میں سائیکل پر پنجاب اسمبلی ضرور آ گیاہوں،راحیلہ خادم نے کہا وزیراعظم کو سبز چوڑیاں پیش کرنا چاہتی ہوں کیونکہ انہوں نے عوام کو سبز باغ دکھائے ہیں،لیگی ارکان اسمبلی نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باند رکھی تھیں،انہوں نے کہا جتنے روز اسمبلی اجلاس چلے گا ہم ایوان کے اندر اور باہر سراپا احتجاج رہیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں