پاک فضائیہ کے ترجمان مقرر

پاک فضائیہ کے ترجمان مقرر

ایئر وائس مارشل طارق ضیاء کو ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (ایئر فورس) مقرر کردیا گیا

اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر)تقرری عصرحاضر کے جنگی منظر نامے اور جیو سٹریٹجک تبدیلیوں کے پیش نظر پاک فضائیہ کی سٹریٹجک تنظیم نو کے سلسلے میں کی گئی ہے ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل طارق ضیاء نے جون 1990 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی (پی) برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ، ایئر پاور سنٹر آف ایکسیلینس اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی، اس وقت وہ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل وارفیئر اینڈ سٹریٹیجی کے عہدے پر فائز ہیں، انکی شاندار اور پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں