پاکستانی محققین کا ’’ادبی سرقہ‘‘عالمی ادارے نے 250مقالے مسترد کردئیے

پاکستانی محققین کا ’’ادبی سرقہ‘‘عالمی  ادارے نے 250مقالے مسترد کردئیے

پروفیسرز کی چوری پکڑی گئی ،بین الاقوامی ادارے نے تحقیقی مقالوں میں‘‘ ادبی سرقہ’’ مشکوک ڈیٹا شامل کرنے والے اساتذہ اور ان کے اداروں کی فہرست جاری کردی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)بین الاقومی ادارے ‘‘دی بریٹریکشن واچ ڈیٹا بیس’’ کے مطابق پاکستان کے 900محققین ادبی چوری میں ملوث پائے گئے ۔مذکورہ محققین کے 250 سے زائد تحقیقی مقالوں کو مسترد کردیا گیا ۔پنجاب یونیورسٹی ، یو ای ٹی ، جی سی یو کے محققین بھی مشکوک کارروائیوں میں شامل ہیں،سب سے زیادہ ادبی چوری قائد اعظم یونیورسٹی کے اساتذہ نے کی ،مذکورہ اساتذہ اب بین الاقوامی مجلوں میں اپنی تحقیق شائع نہیں کروا سکیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں