منی بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا:سراج الحق

منی بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا:سراج الحق

گورنر پنجاب نے بھی آئی ایم ایف کے ہاں سب کچھ رکھوانے کا اعتراف کرلیا ، اب پتہ چلا سونامی کا مطلب مہنگائی،عالمی اداروں کی غلامی ہے ، پریس کانفرنس

پشاور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ منی بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ۔اب گورنر پنجاب نے بھی آئی ایم ایف کے ہاں سب کچھ رکھوانے کا اعتراف کرلیا ہے ۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ عوام کواب پتا چلاکہ سونامی کا مطلب مہنگائی اور عالمی اداروں کی غلامی ہے ۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں دوکروڑ سے زائد افراد بے روزگار ہیں اور مافیاز کاراج ہے ۔تمام ادارے تباہ ہیں۔انہوں نے کہا خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں جماعت اسلامی کے 123 کونسلر اورچیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے ، 19دسمبر کو بھی بڑی کامیابی حاصل کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں