پی ایس ایل7:کھلاڑیوں کی رہائش ایئرپورٹ ہوٹل پر ،بذریعہ ہیلی کاپٹرگراؤنڈپہنچانے کی تجویز

پی ایس ایل7:کھلاڑیوں کی  رہائش ایئرپورٹ ہوٹل پر ،بذریعہ  ہیلی کاپٹرگراؤنڈپہنچانے کی تجویز

پی ایس ایل7 کے میچز کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے کھلاڑیوں کی رہائش ایئر پورٹ ہوٹل پر رکھنے اور انہیں بذریعہ ہیلی کاپٹر گراؤنڈ پہنچانے کی تجویزسامنے آئی ہے

لاہور(محمد اشفاق سے )چیئرمین ماحولیاتی کمیشن جسٹس (ر)علی اکبر قریشی کی زیر صدارت پی ایس ایل 7 کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے اجلاس ہوا، اجلاس میں کمشنر ،سیکرٹری ہوم ،سی ٹی او ،پی سی بی کے سی ایف او ایم ڈی سیف سٹی و دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں پی سی بی آفیشلز نے کہا کہ ٹریفک کی روانی اور سکیورٹی کے معاملات سی ٹی او ، پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ چیئرمین کمیشن نے کہا کہ پی سی بی حکام اپنی ذمہ داریوں سے بھاگ نہیں سکتے ،اس موقع پر چیف ٹریفک پولیس آفیسر اور کمشنر نے تجاویز پیش کیں ،تجاویز میں کہا گیاکہ کھلاڑیوں کی رہائش ایئر پورٹ ہوٹل پر رکھی جائے اور انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے گراؤنڈ میں منتقل کیا جائے ، کھلاڑیوں کی روانگی کے دوران سگنل ٹوسگنل روٹ لگایا جائے ۔ڈپٹی سیکرٹری ہوم نے بتایا کہ کابینہ کی کمیٹی برائے امن اومان پہلے ہی اس پر غور کر چکی ہے ،وزارت داخلہ کی جانب سے اس معاملے پر رائے آنا باقی ہے ،چیئرمین کمیشن نے کہاکہ سی ٹی او ،پی سی بی اور ہوم ڈیپارٹمنٹ مشترکہ طور پر ٹریفک مینجمنٹ پلان کی رپورٹ کابینہ کی کمیٹی برائے امن اومان میں جمع کرائیں گے ۔ کابینہ کمیٹی برائے امن اومان ، ٹریفک مینجمنٹ پلان کی حتمی رپورٹ کمیشن کے روبرو جمع کرائے گی ،کمیشن نے اجلاس سے متعلق رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں