لاہورہائیکورٹ،ماتحت عدالتوں میں 13لاکھ مقدمات زیر التوا
لاہور(محمداشفاق سے )لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں 13 لاکھ سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں 12ججز ،ماتحت عدالتوں میں 150 ایڈیشنل سیشن ججز اور 600 سے زائد سول ججز کی اسامیاں خالی ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے 2020 میں ایک لاکھ پچاس ہزار آٹھ سو نواسی مقدمات کا فیصلہ سنایا ، ایک لاکھ ستر ہزار چھ سو سینتیں مقدمات التوا کا شکار ہیں، 2021 کے دوران ایک لاکھ پچاس ہزار پانچ سونئے مقدمات کا اندراج ہوا ۔سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار خواجہ محسن عباس کا کہنا ہے کہ خالی آسامیوں کو پر کیا جائے