چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کاججز کی خالی اسامیاں پر کرنیکا فیصلہ
لاہور(محمداشفاق سے )چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے ماتحت عدلیہ میں ججز کی خالی اسامیاں پر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں مجموعی طور پر 13لاکھ سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں جبکہ 750سے زائد ججز کی اسامیاں خالی ہیں ،جس کی وجہ سے زیر التوا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ، چیف جسٹس کے فیصلے کے تحت گریڈ 20 کے ایڈیشنل سیشن ججز اور گریڈ 17 کے سول ججز کی بھرتی کے لئے درخواستوں کی وصولی شروع کردی گئی۔
مراسلے کے مطابق امیدوار25 جنوری تک آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں ،وکلا نے ججز کی خالی اسامیاں پر کرنے کے فیصلے پر چیف جسٹس امیر بھٹی کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔