تحریک انصاف کے جلسے کیلئے کراچی اور لاہور سے ٹرینوں کی بکنگ

تحریک انصاف کے جلسے کیلئے  کراچی اور لاہور سے ٹرینوں کی بکنگ

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے 27مارچ کے جلسے کیلئے پہلی بار ٹرینوں کی بکنگ کرالی گئی ،ریلوے کی خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جو تحریک انصاف کے کارکنان کو کراچی اور لاہور سے اسلام آبادمارگلہ ریلوے سٹیشن لا ئیں گی اور جلسہ ختم ہونے کے بعد کارکنان کو واپس کراچی او رلاہور لے کرجائیں گی، ریلوے سٹیشن سے کارکنان کوبسوں کے ذریعے پنڈال میں پہنچایاجائے گا۔

 اس حوالے سے ایک ٹرین کراچی سے براستہ لاہور اسلام آباد مارگلہ ریلوے سٹیشن پہنچے گی جبکہ دوسری ٹرین لاہور سے کارکنان کومارگلہ ریلوے سٹیشن پہنچائے گی ۔کراچی سے پہلی ٹرین 26مارچ کو صبح 9بجکر30منٹ پر نکلے گی اور حیدرآباد ،روہڑی اورخانیوال سٹاپ کرکے لاہور اگلے دن 27مارچ کوصبح 3بجکر30منٹ پر پہنچے گی ۔

جہاں پرآدھا گھنٹہ سٹاپ کرنے کے بعد صبح 4بجے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگی اورصبح 9بجکر 30منٹ پر مارگلہ ریلوے سٹیشن پہنچے گی جبکہ دوسری ٹرین لاہور سے صبح 4بجکر 30منٹ پر نکلے گی اورصبح 10بجے مارگلہ ریلوے سٹیشن پہنچے گی ۔27مارچ کو جلسہ ختم ہونے کے بعد رات کو ان دو ٹرینوں کے ذریعے کارکنان کوواپس لاہور اور کراچی پہنچایاجائے گا۔دونوں ٹرینیں کل 19مسافر کوچز پر مشتمل ہوں گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں