عوام نے نیاپاکستان چھوڑکر پرانے کوترجیح دی:شاہ زین بگٹی
کوئٹہ (آن لائن)جمہوری وطن کے پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے عمران سن لو آج قوم نے نیا پاکستان چھوڑ کر پرانے پاکستان میں جانے کو ترجیح دی ہے۔
ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان نے ریاست مدینہ کی بات کرکے عوام کو دھوکا دیا ، اس نے اپنی ریاست مدینہ بنائی ہوئی تھی عمران خان نے بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا وعدہ کیا تھا آج عمران خان یہ بتائیں کہ کونسا ایسا کام وطن عزیز کیلئے کیا جو قوم آپ پر فخر کرے ۔