لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید  کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ

لاہور(محمد اشفاق سے )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 30جون کو ہوگا۔۔

 اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی جائے گی، اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر ججز کے علاوہ وفاقی وزیر قانون ،اٹارنی جنرل اور بار کے نمائندے بھی شریک ہوں گے ،جسٹس شاہد وحید لاہور ہائیکورٹ میں سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں