شہباز ،حمزہ پر20ء میں مقدمہ، ڈیڑھ سال ضمانت پر کارروائی

شہباز ،حمزہ پر20ء میں مقدمہ، ڈیڑھ سال ضمانت پر کارروائی

لاہور(محمداشفاق سے )وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 25ارب روپے کی منی لانڈرنگ کامقدمہ 2020 میں درج کیا گیا۔

جولائی 2021 میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ضمانتوں کیلئے سیشن کورٹ سے رجوع کیا،ضمانتوں پر کارروائی ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصہ جاری رہی اور عدالت نے بالآخر ضمانتیں کنفرم کر دیں، ایف آئی اے نے مارچ 2022 میں منی لانڈرنگ مقدمے کی تحقیقات مکمل کیں،ایف آئی اے نے مارچ 2022س میں مقدمے کا چالان سپیشل سنٹرل کورٹ میں جمع کروایا، چالان 7والیم اور 4ہزار سے زائد صفحات پر مشمل تھا جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز ، سلمان شہباز سمیت16ملزمان پر 16 ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام عائدکیا گیا، سات جلدوں پر مشتمل چالان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا،ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ چالان میں 100 گواہوں کی لسٹ بھی جمع کروائی ، عدالت پیش نہ ہونے پر وزیر اعظم کے بیٹے سلمان شہباز سمیت تین ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا،منی لانڈرنگ مقدمے میں نامزد ملزم ملک مقصود اور ایف آئی اے کی جے آئی ٹی کے سربراہ ڈاکٹر رضوان انتقال کر چکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں