رانا مبشر اقبال وزیراعظم کے معاون خصوصی تعینات وفاقی کابینہ کی تعداد 76 ہوگئی

 رانا مبشر اقبال وزیراعظم  کے معاون خصوصی تعینات  وفاقی کابینہ کی تعداد 76 ہوگئی

اسلام آباد (اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ایم این اے رانا مبشر اقبال کو معاون خصوصی تعینات کر دیا ہے ،ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے مساوی ہوگا ۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے رانا مبشر اقبال کو معاون خصوصی تعینات کر دیا ۔رانامبشراقبال کی تعیناتی کے بعد وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 31 ہوگئی جبکہ وفاقی کابینہ کی مجموعی تعداد بڑھ کر 76 ہوگئی۔ کابینہ میں وفاقی وزرا 34، وزرا ئے مملکت 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...