عمران خان اقتدار میں آ کر باجوہ کیخلاف کارروائی کر سکتے ہیں:احمد اویس

عمران خان اقتدار میں آ کر باجوہ  کیخلاف کارروائی کر سکتے ہیں:احمد اویس

لاہور(محمد اشفاق سے )ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے انکشاف کیااگر آئندہ عمران خان اقتدار میں آتے ہیں تو وہ جنرل ریٹائرڈ قمرجاوید باجوہ کیخلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔

 اس وقت سابق آرمی چیف  سے متعلق لکیر پیٹنے کا کوئی فائدہ نہیں وہ ماضی کا حصہ بن چکے ہیں، گورنر پنجاب کو سپیکر کی رولنگ مسترد کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں۔روزنامہ دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاگورنر پنجاب کا رولنگ کو مسترد کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے ،عدالت کا اختیار استعمال کیا،آج پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہوگی پہلے عدم اعتماد کی تحریک پر کارروائی ہوگی ،انہوں نے کہا قمرجاوید باجوہ کے اقدامات پر بات کرنے سے عمران نہیں بلکہ پرویز الٰہی اپنی لائن سے پیچھے ہٹ گئے ہیں ،گورنر کے اقدامات کیخلاف عدالت جانے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا ، ن لیگ کے تمام اقدامات کا مقصد پنجاب میں گورنر راج کانفاذہے جو غیر آئینی ہوگا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں