میئر کے معاملے پر مفاہمت نہیں ہوگی

میئر کے معاملے پر مفاہمت نہیں ہوگی

کراچی (سٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی اور نمبر ون پارٹی کی حیثیت سے عوامی مینڈیٹ حاصل کر کے جماعت اسلامی نے کراچی میں جو انتخابی پیش رفت کی ہے اسے مستحکم کیا جائے گا۔

میئر کے معاملے پر کوئی مفاہمت نہیں کی جائے گی، میئر ہمارا ہی ہوگا، آئندہ دنوں میں اتفاق رائے سے میئر بنانے کی سرگرمیوں اور کوششوں کے ساتھ ساتھ عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی اور کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے جائز اور قانونی حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کی جدو جہد جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں الیکٹرانک میڈیا اور مختلف نیوز چینلز سے وابستہ بیوروچیفس کی ایک نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں