جعلی کالز:سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے انتباہ جاری

 جعلی کالز:سعودی عرب میں  مقیم پاکستانیوں کیلئے انتباہ جاری

اسلام آباد (این این آئی)سعودی عرب میں سفارتخانے نے پاکستانیوں کیلئے معلومات کیلئے فون کالز سے متعلق انتباہ جاری کردیا۔

 پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو خبردار کیا جاتا ہے ایسی کالز پر توجہ نہ دیں جن میں ذاتی معلومات یا اکا ئونٹ نمبر طلب کیا جائے ۔ معلومات دینے والے شخص کو مالی نقصان بھی پہنچ سکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں