بھارت کا فالس فلیگ آپریشن منصوبے نقاب،پاکستانی اداروں نے 3 کرداروں کا سراغ لگا لیا

بھارت   کا   فالس   فلیگ  آپریشن   منصوبے   نقاب،پاکستانی   اداروں نے   3   کرداروں   کا  سراغ    لگا  لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ،دنیا نیوز)پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں نے یوم جمہوریہ پر بھارت کا فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بے نقاب کر دیا اور 3 اہم کرداروں کا سراغ لگا لیا۔

پاکستانی اداروں نے مودی سرکار کے نئے ڈرامے کا پورا سکرپٹ حاصل کر لیا، جس کے مطابق  بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مبینہ در اندازی کا ڈرامہ تیار کیا گیا ہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں ایک فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور اس مذموم منصوبے کو انجام تک پہنچانے کے لیے بھارتی فوج اور پولیس دونوں مشترکہ طور پر ملوث ہیںٍ۔فالس فلیگ کارروائی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کے ذریعے کیے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ، کارروائی کیلئے لائن آف کنٹرول کا پونچھ سیکٹر منتخب کیا گیا ہے ۔پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں نے بھارتی منصوبے کے 3 اہم کرداروں کا بھی پتا چلا لیا ہے 93 انفنٹری بریگیڈ کا ایجنٹ بشیر اور دو ساتھی عالم اور اسلم بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے مرکزی کردار ہیں، منصوبے کے تحت بشیر نے کچھ مقامی افراد کو استعمال کر کے جشکوال، آزاد کشمیر سائیڈ سے بم یا آئی ڈیز نصب کر کے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کرنی ہے ۔منصوبے کے مطابق کسی مسجد کے قریب فالس فلیگ کارروائی کو ناکام بنا کر دکھایا جائے گا، اس دوران جعلی برآمدگی بھی ظاہر کی جانی ہے ، ڈی ایس پی پریشنا اس فالس فلیگ آپریشن کو سپروائز کر رہا ہے ، 93 بریگیڈ کی ڈوگرا رجمنٹ کے دستوں کو گھات لگا کر جعلی ریکوری دکھانا ہے ۔بھارت کے اس جھوٹے آپریشن کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں در اندازی کا الزام پاکستان پر عائد کر کے دنیا میں پراپیگنڈاکرنا ہے ، منصوبے کو پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بروقت بے نقاب کر کے مودی حکومت کو بڑی ز ک پہنچا دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں