موجود ہ حکومت کے 10 ماہ،پٹرول 100 ،ڈیزل113 روپے لٹر تک مہنگا

موجود ہ  حکومت  کے  10  ماہ،پٹرول 100 ،ڈیزل113  روپے   لٹر  تک  مہنگا

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے )موجودہ حکومت اپنے اقتدار کے 10 ماہ گزرنے کے باوجود مہنگائی کا بڑھتا ہوا طوفان کم کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی، اتحادی حکومت کے دور میں پٹرولیم مصنوعات سے لے کر تمام اشیا ئے ضررویہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضا فہ ہوا ہے۔

جس کے نتیجہ میں عام آدمی سے لے کر سفید پوش طبقے تک کیلئے جسم وجان کا رشتہ برقرار رکھنا بہت دشوار ہوگیا ہے ۔ موجودہ حکومت کے 10 ماہ میں پٹرول 150سے  250 ،ڈیزل 149سے 262روپے لٹر تک پہنچ گیا ہے ۔ دوسری جانب تازہ دودھ150سے 180 ، پیکٹ کا دودھ155سے 220 ، کوکنگ آئل درجہ اول 480سے 600روپے لٹر تک فروخت کیا جارہا ہے ، شیور انڈے 340روپے درجن جبکہ چاول باسمتی درجہ اول200سے 380، سفید چنے 250سے 380، دال چنا 200سے 280، دال ماش 280سے 360، دال مونگ220سے 280، دال مسور230 سے 300، لوبیا270سے 420 ،شیور مرغی کا گوشت350سے 650روپے تک پہنچ گیا ہے ۔ چینی 100، لال مرچ پسی ہوئی بغیر رنگ کے 800، ادرک 700، لہسن 500، پیاز 250،کھیرا90 ، شملہ مرچ 180، سبز مرچ 140، مٹر160، فراشبین 190، بھنڈی240، بینگن120، پھول گوبھی80،ٹماٹر70، آلو 40، گاجر70 ، کریلا200، کدو120 ، ٹینڈا140، سبز توری180، سیب350، امردود 140 روپے کلو، شیور انڈے 340 ، کیلے 100، کینو درجہ اول350، دوجہ دوم کینو 240 روپے درجن فروخت کئے جارہے ہیں۔ سادہ روٹی20اور نان 25روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں