ایف بی آر:ان لینڈریونیوکے 26چیف کمشنرز، کمشنرزکا تبادلہ

ایف بی آر:ان لینڈریونیوکے 26چیف کمشنرز، کمشنرزکا تبادلہ

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو کے 26چیف کمشنروں اور کمشنروں کے تبادلے کر دیئے ، ان میں ناصر خان چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او اسلام آباد، ظفر اقبال خان کمشنر ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ کارپوریٹ اسلام آباد، عاصم افتخار چیف کمشنر ان لینڈ ریونیوکارپوریٹ آف اسلام آباد، عبدالقادر میمن ڈائریکٹر جنرل پوسٹ کلیئرنس آڈٹ اور انٹرنل آڈٹ کراچی نمایاں ہیں۔

جاری احکامات کے مطابق محمد سلیم کو چیف کلکٹر کسٹمز حب کوئٹہ، قاضی افضل کمشنر ان لینڈ ریونیو زون فور آر ٹی او کراچی، صاحبزادہ عبدالمتین کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیلز کراچی، فرحت قیوم کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیلز پشاور، سجاد تسلیم اعظم کمشنر ان لینڈ ریونیو آڈٹ کارپوریٹ آفس لاہور، حمیرا مریم کمشنر ان لینڈ ریونیو زون ٹو لاہور، صائمہ اعجاز کمشنر ان لینڈ ریونیو آڈٹ ون لاہور، لعل محمد خان کمشنر ان لینڈ ریونیو ملتان زون، نعیم بابرچیف آڈٹ اینڈ اکاؤنٹنگ ایف بی آر اسلام آباد، شبیہ العزیز کمشنر ان لینڈ ریونیو زون ون لاہور، ذوالفقار علی سید کمشنر ان لینڈ ریونیو زون ون کراچی، عرفان عزیزچیف آڈٹ اینڈ اکاؤنٹنگ ایف بی آر اسلام آباد، ریحان صفدر کمشنر ان لینڈ ریونیو ایکسچینج آف انفارمیشن زون لاہور، غلام سرور کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیلز بہاولپور، شہید محبوب کمشنر ان لینڈ ریونیو مردان زون پشاور، سید فاروق جمیل کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈیرہ اسماعیل خان پشاور، اشفاق احمد ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو ملتان، عابد رسول خان ایڈیشنل کمشنران لینڈ ریونیو ملتان، رافیعہ الیاس اعوان ایڈیشنل ڈائریکٹر ان لینڈ ریونیو سروس اکیڈمی لاہور، حسنین احمد حالی ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو ملتان، راؤ شہزاد اختر علی ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو لاہور، عرفان خان کوایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس ملتان تعینات کر دیا گیا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں