نادرا نے جدید پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرا د ی

نادرا نے جدید پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرا د ی

اسلام آباد(نامہ نگار)نادرا نے جدید ترین پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرا دی ، نادرا دفتر اب پاکستانی شہریوں کے موبائل فون پر آ گیا۔

جدید ترین پاک آئی ڈی  موبائل ایپ کے ذریعے شہری اب نہ صرف شناختی کارڈ اور دیگر شناختی دستاویزات موبائل فون  پر ہی مکمل کر سکتے ہیں بلکہ شناختی کارڈ یا دستاویزات اپنے گھر پر منگوا سکتے ہیں ۔موبائل ایپ کی بدولت اب پاکستانی شہریوں کو شناختی کارڈاور فیملی رجسٹریشن کارڈ بنوانے کے لئے نادرا دفاتر جانے اور لمبی قطاروں میں انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ نئی پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں دستاویزات کی شناخت کا نظام اور بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت بھی شامل ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری اس ایپ میں دئیے گئے سروے کے ذریعے ہمیں اپنی مفید آراء سے ضرور آگاہ کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں