عمران خان کی پیشی پراملاک کونقصان پہنچا:اسلام آبادہائیکورٹ

عمران خان کی پیشی پراملاک کونقصان پہنچا:اسلام آبادہائیکورٹ

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

ٹی وی کے مطابق عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے تحریری حکم  نامے میں کہا گیا ہے کہ وکیل درخواست گزار کے مطابق عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی ہے ،حکم نامے  کے مطابق بتایا گیا کہ ہائیکورٹ نے عمران خان کو پیشی پر امن و امان برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا،وکیل کے مطابق عمران خان کی پیشی پرامن و امان کی صورتحال متاثر ہوئی،وکیل نے بتایا کہ عمران خان کی پیشی پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچا،حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد اور ضلعی انتظامیہ عدالت کو واقعہ کی رپورٹ پیش کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں