فیروزوالہ،شیخوپورہ میں حادثات 2نوجوان جاں بحق،3زخمی

فیروزوالہ،شیخوپورہ میں حادثات 2نوجوان جاں بحق،3زخمی

فیروزوالہ، شیخوپورہ( تحصیل رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر)فیروزوالہ اورشیخوپورہ میں حادثات کے دوران 2نوجوان جاں بحق جبکہ3افرادزخمی ہوگئے ۔ونڈالہ دیال شاہ کا رہائشی شبیر احمد اور اس کا بیٹا 18 سالہ شہروز احمد موٹر سائیکل پر نہر کے کنارے جا رہے تھے۔

 کہ ٹریکٹر ٹرالی نے  ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں شہروز موقع پر جاں بحق اورباپ زخمی ہوگیا۔ محمد افضل،نیازاحمد اور محسن شیخوپورہ سے بھکھی کے علاقہ اپنے گاؤں کالیہ جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہوکر الٹ گئی اور قلابازیاں کھاتی ہوئی درخت جاٹکرائی جس کے نتیجہ محمد افضل موقع پر ہی جاں بحق جبکہ نیاز اور محسن شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں