القادر ٹرسٹ ایجنڈے کے وقت کابینہ میں موجود نہیں تھا :شیخ رشید

 القادر ٹرسٹ ایجنڈے کے وقت  کابینہ میں موجود نہیں تھا :شیخ رشید

راولپنڈی (آئی این پی )سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کل ایک قانون نافذ العمل ہوا ہے ، جس سے مائنس عمران خان اور پلس نواز شریف فارمولا وجود میں آسکتا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ رات نیب کا نوٹس موصول ہوا جس کا تحریری جواب دے رہا ہوں، جبکہ میں بتاچکا ہوں القادر ٹرسٹ ایجنڈے کے وقت کابینہ میں موجود نہیں تھا، کیونکہ شہزاد اکبر سے میری کبھی بھی بات چیت نہیں رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سمیت ساری قوم 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے ، لیکن 13 پارٹیوں کا ٹولہ اسے اپنا سیاسی بیانیہ نہ بنائے ، ہمارے گندے کپڑے میڈیا پر دھوئے جا رہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ کہتی ہے چند لوگوں کیلئے قانون سازی نہیں ہو سکتی، دیکھیں یکم جون کو سپریم کورٹ کیا فیصلہ کرتی ہے ، نوازشریف بھی آ جائے تاکہ روز روز کی چک چک ختم ہو، نوازشریف کی گاڑی چھوٹ چکی ۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ 7 کروڑ نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہیں جو اپنا فیصلہ خود کرنے کا شعور رکھتے ہیں، جنہیں بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں