تنویر الیاس کا مسلم لیگ ق میں شمولیت کا فیصلہ

تنویر الیاس کا مسلم لیگ ق میں شمولیت کا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کا مسلم لیگ ق میں شمولیت کا فیصلہ ، آج لاہور میں چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس نے گزشتہ روز یہاں ق لیگ کے چیف آرگنا ئزر اور پی ایم ایل پنجاب کے صدر چودھری سرور سے ملاقات کی اور ان سے ق لیگ میں شمولیت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا ، ذرائع کے مطابق چودھری سرور نے سردار تنویر کی ق لیگ میں شمولیت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ، ذرائع نے مزید بتایا کہ چودھری سرور سے ملاقات کے بعد تنویر الیاس آج لاہور میں ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کرکے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں