سیالکوٹ:پی ٹی آئی کارکن کے گھر چھاپہ ، زخمی بھائی جاں بحق

سیالکوٹ:پی ٹی آئی کارکن کے گھر چھاپہ ، زخمی بھائی جاں بحق

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا )تھانہ سبزپیرکے گاؤں گوگیال میں پی ٹی آئی کارکن فاروق بھٹی نامی شخص کے گھر چھاپے کے دوران چھت سے پولیس کے مبینہ طور پر دھکا دیئے جانے پر شدید زخمی ہونیوالا شہری 10 روز بعدہسپتال میں دم توڑ گیا۔

تفصیلات  

کے مطابق سیالکوٹ کے تھانہ سبز پیر پولیس نے چند روز قبل نواحی گاؤں گوگیال میں فاروق نامی شہری کے گھر چھاپہ مارا اورنہ ملنے پر اہلکار انکے بھائی انور کے گھر جاگھسے ، اس دوران پولیس نے فاروق بھٹی کے بھائی انور بھٹی عرف پپو کو مبینہ طور پر چھت سے دھکا دیدیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ،میو ہسپتال لاہور میں 10روز موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز انور دم توڑ گیا ۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ دوران چھاپہ پولیس نے انور بھٹی سے اس کے بھائی فاروق کا پتہ پوچھا اور کچھ نہ بتانے پر اسے چھت سے دھکا دے کر نیچے پھینک دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو ا اور آخر کار دم توڑ گیا۔دوسری طرف پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ انور بھٹی کسی مقدمہ میں سیالکوٹ پولیس کو مطلوب ہے نہ ہی پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے کوئی چھاپہ مارا،سوشل میڈیا پر دوران چھاپہ انور بھٹی کی ہلاکت کی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں