یوٹیلیٹی سٹورزپر کوکنگ آئل 93،گھی 68روپے سستا

یوٹیلیٹی سٹورزپر کوکنگ آئل 93،گھی 68روپے سستا

اسلا م آباد(خبرایجنسیاں )حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر کوکنگ آئل 93 روپے تک اور گھی کی فی کلو قیمت میں 68 روپے کمی کردی، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ، جس کے مطابق کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق بدھ سے ہو گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  یوٹیلٹی سٹورز میں فی لٹرکوکنگ آئل 93 روپے تک سستا کردیا گیا ہے ، جب کہ گھی کی فی کلو قیمت میں 68 روپے تک کمی کی گئی ہے ۔جس کے بعدبناسپتی گھی کی قیمت585روپے سے کم ہوکر517روپے فی کلوہوگئی،اسی طرح ایک لٹرکوکنگ آئل کی قیمت610روپے سے کم ہوکر517روپے ہوگئی، گزشتہ ہفتے بھی یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کا گھی اور کوکنگ آئل سستا کیا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں