9مئی :بیرونی سازش کے ثبوت موجود ہیں،جاوید لطیف

9مئی :بیرونی سازش کے ثبوت موجود ہیں،جاوید لطیف

لاہور (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو شر پسندی کیلئے بیرونی سازش کے ثبوت موجود ہیں۔

ملوث عناصرکو سزا نہ دی تو ایک اور سانحہ ہوسکتا ہے ،35خواتین ہجوم لیکر پہنچیں، کیا مجرم خواتین کو سزا نہ دیں،پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی اداروں کو پی ٹی آئی کی بعض با اثر خواتین کے بیرونی رابطوں کا مکمل علم ہے ، نوازشریف کو سازش کے تحت تاحیات نااہل کیا گیا، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں خواتین کے ساتھ کئی بار بدسلوکی کی گئی، وفاقی وزیرنے کہا کہ اب مجرم کو کیفر کردار تک پہنچایا  جائیگا ۔ 

انہوں نے کہا کہ سی پیک کا تحفہ دینے والے نوازشریف کیلئے کیوں بیرون ملک سے کوئی خط نہیں آیا ، عمران خان کو ملکی ترقی کا پہیہ روکنے کی وجہ سے اقتدار سے الگ کیا گیا لہذا نوازشریف اور عمران خان کے درمیان موازنہ نہیں کرنا چاہئے ۔اگرممنوعہ فنڈنگ کیس پایہ تکمیل تک پہنچتا تو9 مئی کا سانحہ پیش نہ آتا۔ایک سابق چیف جسٹس کے بیٹے کو بھی آڈیو کی تحقیقات سے بچنے کی سہولت دی گئی ۔آج مختلف آڈیو پر یقین نہیں مگر ملک قیوم کی آڈیو پر یقین کر لیا تھا۔ اب مجرم کو بچانے کے لئے بیرونی ممالک سے آوازیں اٹھ رہی ہیں،کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے تاہم اگر کوئی دہشتگردی میں ملوث ہو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں