ـ سولر پینلز پر سیلز ٹیکس کا خاتمہ کردیا گیا:خرم دستگیر

 ـ سولر پینلز پر سیلز ٹیکس کا خاتمہ کردیا گیا:خرم دستگیر

لاہور(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں سولر کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے ، ـ سولر پینلز پر سیلز ٹیکس کا خاتمہ کردیا گیا ہے ، آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی گئیں ، تاخیر کی وجہ علاقائی سٹریٹجک تبدیلیاں ہوسکتی ہیں ـ ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سینٹر لاہور میں تین روزہ انٹرنیشنل سولر انرجی میٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، قبل ازیں انہوں نے بطور مہمان خصوصی نمائش کا افتتاح کیا ۔خرم دستگیر خان نے مزیدکہاکہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں،اب کوئی تکنیکی یا مالیاتی وجوہات نہیں ، لگتا ہے تزویراتی تبدیلیوں کی وجہ سے تاخیر کا سامنا ہے ،کوشش ہے بجٹ میں سولر توانائی کے فروغ کیلئے مزید ترغیبات کا اعلان ہو ، سولر انورٹرز اور اس کے دیگر آلات کے سیلز ٹیکس پر بھی ریلیف دینے کی کوشش ررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب پر وفاقی وزیر نے بتایا کہ آئین پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی اپنی مدت مکمل کریگی اور انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے ـ ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں