کوئٹہ :کنویں میں زہریلی گیس سے خاندان کے 4 افراد جاں بحق:لوئر دیر،4طلباندی میں ڈوب گئے
کوئٹہ،لوئر دیر (دنیا نیوز،ایجنسیاں)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی کے قریب کنوئیں میں زہریلی گیس بھرنے سے خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
پی ڈی ایم کے تر جمان کے مطابق واقعہ کوئٹہ میں قمبرانی کے علاقے کیچی بیگ میں پیش آیا ۔ایک نوجون لڑکا کنویں کے اندر موٹر کی مرمت کے لئے اترا اور پھنس گیا ، زہریلی گیس بھر جانے سے نوجوان کی آواز پر خاندان کے مزید تین افراد کنویں میں اترگئے جو
نوجوان کو نکالنے میں کامیاب نہیں ہوئے ، ریسکیو ٹیموں نے دوافراد کی لاشیں، 2کو تشویشناک حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کیا تاہم دیگر 2افراد بھی دم توڑ گئے ۔ مرنے والوں میں 50 سالہ محمد علی ، 25سالہ خمیسہ بی بی ،18 سالہ محمد یوسف ،بی بی نعیمہ شامل ہیں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں ۔دوسری جانب لوئر دیر کے علاقے کمبڑ میں کمال مدرسہ کے چار طالبعلم فیاض ، زید ،ابوبکر اور عبدالرحمن خوڑ( ندی ) میں نہانے کے لیے گئے تاہم چاروں طالبعلم پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس نے لاشوں کو نکال کرہسپتال منتقل کردیا ۔