دوحہ جانیوالے مسافر سے 1کلو 450 گرام آئس برآمد

دوحہ جانیوالے مسافر سے  1کلو 450 گرام آئس برآمد

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوحہ جانیوالے مسافر سے 1.45 کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی، منشیات کے کیپسول دلیم میں چھپائے گئے تھے۔

اے ایس ایف نے منشیات بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرکے ایک کلو 450 گرام آئس (منشیات) برآمد کرلی،اے ایس ایف کے مطابق مسافر توقیر سے برآمد ہونیوالی آئس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے ہے ،گرفتار ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے حوالے کردیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں