بہاولپور یونیورسٹی سکینڈل میں جو بھی ملوث ہے چوک پر لٹکا دینا چاہیے : چیئرمین ایچ ای سی

بہاولپور یونیورسٹی سکینڈل میں  جو بھی ملوث ہے چوک پر لٹکا دینا  چاہیے : چیئرمین ایچ ای سی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا تھا کہ بہاولپور یونیورسٹی سکینڈل میں جو بھی ملوث ہے چوک پر لٹکا دینا چاہیے۔

ایک باپ اور استاد کی حیثیت سے خواہش ہے کہ جو کچھ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہوا سب جھوٹ ہو، ہمارے اداروں میں کیا ہو رہا ہے باعث شرم ہے ، اگر یہ واقعات سچے ثابت ہوں تو ہمیں ان کو مثال بنا کر سب ملوث افراد کو پکڑنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ یونیورسٹی سے حاصل کر لی ہے ، اس واقعہ میں ملوث تمام افراد کو چوک میں لٹکا دینا چاہئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں