سینٹ کام کی ایرانی جوہری پروگرام کی معلومات پر 2 کروڑ ڈالر انعام کی پیشکش

فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اہم معلومات فراہم کرنے والوں کیلئے 2 کروڑ ڈالر انعام کا اعلان کر دیا۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے مطابق انعامی رقم ایرانی جوہری تنصیبات، آلات اور پروگرام سے وابستہ اہم اہلکاروں کے بارے میں قابل اعتماد معلومات فراہم کرنے پر دی جائے گی۔

سینٹ کام کی جانب سے جاری پیشکش میں معلومات فراہم کرنے والے افراد کو انعامی رقم کے علاوہ محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی سہولت دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

یہ پیشکش امریکی حکومت کے پروگرام ’’ریوارڈز فار جسٹس‘‘ کے تحت ایران سے متعلق جاری کی گئی ہے، جس کا مقصد اہم معلومات حاصل کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...