امریکا کی ایران کو امداد فراہمی کرنیوالی کینیڈا میں قائم 8 مالیاتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے کینیڈا میں قائم 8 مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق کینیڈا میں رجسٹرڈ کمپنیوں نے ایرانی حکومت کو مالیاتی سہولت فراہم کی، کمپنیوں نے ایران میں رقوم کی منتقلی اور وہاں سے باہر بھیجنے میں کردار ادا کیا۔

امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ کمپنیاں ایرانی ریال اور دیگر کرنسیوں کے عوض ڈیجیٹل اثاثوں کا تبادلہ کرتی تھیں، کینیڈا ایرانی حکومت کے مالیاتی سہولت کاروں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بن سکتا۔

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کے مطابق ایرانی حکومت کو پابندیوں سے بچانے والوں کیخلاف کارروائی کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...