چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار ہوئے تو انکی وکالت نہیں کرونگا: اعتزاز
لاہور(محمداشفاق سے )پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری اعتزاز احسن نے کہاکہ بعض دفعہ بلاول بھٹو زرداری کی تقاریر اچھی نہیں ہوتیں تو میں ان کو درستگی کا میسج کرتا ہوں ۔
چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار ہوئے تو انکی وکالت نہیں کروں گا، ڈاکٹرز نے ٹینشن والے کیسز لینے سے منع کیا ہے ۔چیئرمین کایوٹرن مشہور ہے سائفر کے معاملہ پر بیان بدلنا ان کا بنیادی حق ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ میں دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنما اعتزاز احسن نے کہاکہ 2018میں چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے سلیکٹڈ کا لفظ بلاول بھٹو زرداری نے درست استعمال کیا اور میں نے اس حوالے سے کئی مرتبہ بلاول بھٹو زرداری کی تعریف بھی کی ۔