گلگت بلتستان کی آبادی بڑھ کر 17 لاکھ 87 ہزار ہوگئی
کراچی(رپورٹ: عبدالجبارناصر)مردم شماری 2023ء میں گلگت بلتستان کی آبادی 14 لاکھ 92 ہزار 685 افراد سے بڑھ کر 17 لاکھ 87 ہزار ہوگئی۔
مجموعی شرح اضافہ (14.47 فیصد)،جبکہ سالانہ شرح 2.28 فیصد رہا، شہری آبادی میں پونے ایک فیصد کمی آئی ، جبکہ مجموعی گھروں کی تعداد 18.61 فیصد اضافے کے ساتھ 2لاکھ 32ہزار 973 ہوگئی ہے ۔ سب سے زیادہ مجموعی شرح اضافہ ضلع ہنزہ میں 27.43 فیصد ،جبکہ سب سے کم شرح اضافہ ضلع گانچھے میں صرف پونے ایک فیصد(1210 افراد) رہا۔ کئی علاقوں میں آبادی منفی رہی ہے ۔ ساتویں اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری 2023ء کے حکومتی ذرائع سے ملنے والے مصدقہ اعدادو شمار کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں آبادی میں انتہائی غیر معمولی اضافہ ہوا، جو 27.43 فیصد ہے ، جبکہ مردم شماری 2017ء کے مقابلے میں گھروں کی تعداد میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔