پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ، کراچی میں سڑکوں پر گاڑیاں روک کر احتجاج

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ، کراچی  میں سڑکوں پر گاڑیاں روک کر احتجاج

کراچی( نیوز ایجنسیاں )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ظالمانہ اضافے ، بجلی کے بھاری بلوں و ٹیکسوں میں کمی نہ کرنے ، جاگیرداروں پر ٹیکس لگانے کے بجائے سارا بوجھ عوام پر ڈالنے اور حکمرانوں، وزیروں، اعلیٰ افسروں اور طبقہ اشرافیہ کو دی۔۔۔

 جانے والی مراعات اور مفت بجلی و پیٹرول ختم نہ کرنے کے خلاف منگل کو شہر بھر میں 15مقامات پر احتجاج کیا گیا اور شہریوں نے سڑکوں پر اپنی موٹر سائیکلیں ،کار یں ودیگر گاڑیاں بند کر کے بھر پور احتجاج کیا۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نرسری سٹاپ شاہراہ فیصل پرہونے والے احتجاج میں شریک ہوئے اور خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں