چینی قیمت کا تعین اور اضافے کیخلاف کیس متعلقہ بینچ کو بھجوانے کی سفارش

 چینی قیمت کا تعین اور اضافے کیخلاف  کیس متعلقہ بینچ کو بھجوانے کی سفارش

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں چینی کی قیمتوں کا تعین کرنے اور قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کیس کی سماعت ، دو رکنی بینچ نے کیسز متعلقہ بینچ کو بھجوانے کی سفارش کردی ۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس سلطان تنویر پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق سمیت دیگر پیش ہوئے ۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی چینی کی قیمتوں سے متعلق حکم امتناعی کے خلاف نوٹس کرنے کی استدعا مسترد کردی ،جسٹس شجاعت علی خان نے ریمارکس دئیے کہ جو بینچ کیس سنے گا وہی نوٹس کرے گا ہم سے ایسا کام نہ کروائیں جو ہم کر نہیں سکتے ، درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ فل بینچ کے پاس زیر سماعت ہے ۔عدالت اس کیس کو بھی فل بینچ کو بھجوا دے ،دو رکنی بینچ نے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں