غیر انسانی سلوک، مزار شریف جیل میں پاکستانی شہری جاں بحق

 غیر انسانی سلوک، مزار شریف جیل  میں پاکستانی شہری جاں بحق

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں پاکستانیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک، مزار شریف جیل میں پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا، پاکستانی شہری 18 اگست 2023 کو بدترین سلوک کی وجہ سے جاں بحق ہوا، کوہاٹ کے رہائشی بہرام شاہ کو افغانستان کی پولیس نے 4 مئی کو افغان شہری عبدالحامد کی شکایت پر حراست میں لیا۔

 اس پر لین دین کی گارنٹی لینے اور رقم کی ادائیگی کرانے میں ناکامی کا الزام تھا۔ افغان جیل حکام کی رپورٹ میں بتایا گیا بہرام شاہ دل کے عارضے میں مبتلا اور سول ہسپتال مزار شریف میں زیر علاج رہا، دوران علاج ڈاکٹر نے کابل منتقل کرنے اور آپریشن کی تجویز دی اور رپورٹ میں شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تجویز کیا کہ اسے فوری رہائی دی جائے ، افغان جج مولوی مبارک نے رپورٹ نظر انداز کی اور رہائی کو دوسرا گارنٹر پیش کرنے سے مشروط کر دیا۔ یہ پہلا موقع نہیں جب افغان عبوری حکومت نے ایسے معاملے میں سنگین لاپرواہی سے کام لیا، واقعہ کا افغان وزارت خارجہ کو علم تک نہ تھا، قبل ازیں دو پاکستانی مزدور افغان شہری کی غیر قانونی حراست سے بازیاب کرائے گئے تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں